وفاقی تعلیمی اداروں میں انٹرپرینیورشپ نصاب کا آغاز

0
39

پاکستان ٹوڈے: طلبا کیلئے خوشخبری، وفاقی تعلیمی اداروں میں انٹرپرینیورشپ (کاروبار سکھانے) کے نصاب کا آغاز کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت کےسرکاری سکولوں میں اب طلبا کو کاروبار کرنا سکھایا جائے گا۔  نصاب کو طالبعلموں میں کاروباری مہارتوں کو فروغ دینے، جدت طرازی اور تخلیقی صلاحیتوں کیلئے ضروری آلات اور ذہنیت سے آراستہ کرنے کیلئے احتیاط سے تیار کیا گیا ہے اور اگلے تعلیمی سیشن سے گریڈ 6 سے 10 تک کے طلبا کو انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں جانے کا موقع ملے گا۔

اس حوالے سےسیکرٹری ایجوکیشن کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نصاب گلگت بلتستان میں پچھلے 2 سال میں نافذ کیے گئے۔ کامیاب ماڈل کی عکاسی کرتا ہے۔ روایتی انداز کے تحت سیکھنے کے برعکس یہ نیا نصاب پروجیکٹ کے تحت سیکھنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

جس سے سکولوں کے طلبا نظریاتی علم کو حقیقی دنیا کے منظرناموں کے مطابق سمجھ سکیں گے۔ اس اقدام کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے 200 اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق یہ اقدام روایتی تعلیم کے طریقوں سے ہٹ کر خصوصی ہدف کے تحت چلنے پر مبنی ہے،

کیونکہ چھوٹی عمر میں انٹرپرینیورشپ کو متعارف کروانا نا صرف کاروباری جذبے کو پروان چڑھاتا ہے، بلکہ تعمیری سوچ، مسائل کو حل کرنے اور ٹیم ورک جیسی قیمتی مہارتیں بھی پیدا کرتا ہے۔

Leave a reply