گالف کھیلتےہوئے ٹرمپ کےقریب فائرنگ:سابق امریکی صدرمحفوظ رہے

0
17

گالف کھیلتےہوئے ڈونلڈٹرمپ کےقریب فائرنگ ہوئی ،سابق امریکی صدرمحفوظ رہے۔ملزم گرفتارکرلیاگیا۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق فلوریڈاکےعلاقےپام بیچ میں واقع ٹرمپ کےگالف کلب کےقریب دوافراد میں جھگڑاہواجس پردونوں نےایک دوسرےپرفائرنگ کردی،فائرنگ کےواقع میں سابق امریکی صدرمحفوظ رہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا نشانہ ٹرمپ نہیں تھے، سیکرٹ سروس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورقانونی کارروائی کاآغازکردیا۔
واضح رہےکہ رواں سال جولائی میں پنسلوینیامیں انتخابی مہم کےدوران بھی سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرفائرنگ ہوئی تھی،جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا تھا۔

Leave a reply