پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائم مقام صدر اور جنرل سیکرٹری میاں حماد اظہر کی صدارت میں کمیٹی کا پہلا اجلاس

0
74

پاکستان ٹوڈے:‏ پنجاب کا پہلا جلسہ چند روز میں فیصل آباد میں رکھا جائے۔

6 تفصیلات کے مطابق جماعتی الائنس کے پلییٹ فارم سے یہ جلسہ منعقد ہو گا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے تجویز دی, جلسے کی تاریخ کا اعلان 6 جماعتی الائنس کے قائدئن اور پی ٹی آئی فیصل آباد کے اراکین اسمبلی ، ٹکٹ ہولڈر اور تنظیم کی مشاورت کے بعد جلد کیا جائے گا۔

پنجاب پولیس نے بہاولنگر واقع سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا۔ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیداروں کی الیکشن کمپئین میں رکاوٹیں ڈال رھے ہیں۔ پولیس پی ٹی آئی کی کارنر میٹنگ اور ریلیوں میں دھاوا بول کر کارکنوں کو گرفتار کر رہی ھے ۔

یہ سب کچھ جعلی اور فارم 47 کے نتیجے میں بننے والی پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی ایماء پر کیا جا رھا ھے۔ جس کی پی ٹی آئی اور جماعتی اتحاد کی قیادت شدید مذمت کرتی ھے۔  مریم نواز اور آئی جی پنجاب کو وارننک دیتے ھیں کہ ان اوچھی حرکتوں سے باز آ جائیں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کرنے اور ان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ فوری بندکیا جائے۔

ان کی تمام فسطاعیت اور انتظامیہ کے گٹھ جوڑ کے باوجود 8 فروری کو عوام نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا اور 21 اپریل کے ضمنی الیکشن میں بھی عوام گھروں سے نکلے گی اور اپنے ووٹ کی طاقت سے پی ٹی آئی ۔سنی اتحاد اور مجلس وحدت المسلمین کے مشترکہ امیدواروں کو کامیاب کرائیں گے۔

Leave a reply