پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

0
64

پاکستان ٹوڈے: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد فائر فائٹرز کی عظیم قربانی یاد کرنا، ان کا کردار اجاگر کرنا اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج فائر فائٹرز کے عالمی دن پر عظیم قربانیوں اور خدمات کے اعتراف میں ان کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ پاکستان میں بھی ان ہیروز کو ان کا مقام و مرتبہ دینے کے لیے کوششیں جاری ہیں جن کے وہ حق دار ہیں۔

فائر فائٹرز کا عالمی دن منانے کے ساتھ ان کے مسائل کے جلد حل کیلئے اقدامات کیے جانا بھی ضروری ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹرز ہمارے ہیرو ہیں، ان کی خدمات کے اعتراف میں بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی دیا جائے گا۔

Leave a reply