پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسٹاگرام سروس ڈاؤن

0
101

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق آج صبح 6 بجکر 30 منٹ پر انسٹاگرام کے بندش کی 488 رپورٹس موصول ہوئیں۔

جبکہ دنیا بھر میں ہزاروں صارفین اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹس سے خود بخود لاگ آؤٹ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق 70 فیصد صارفین کو انسٹاگرام پر لاگ اِن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ 11 فیصد صارفین کو سرور کنکشن کے مسائل کا سامنا ہے۔

امریکا سے 5 ہزار سے زیادہ صارفین کی شکایت موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ روز رات 11 بجے بھی انسٹاگرام کی بندش کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ تاہم آج صبح کچھ دیر تک سروس ڈاؤن ہونے کے بعد دوبارہ بحال ہوگئی تاہم میٹا کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ انسٹاگرام کی بندش پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر صارفین کی جانب سے میمز کی بھرمار بھی شروع ہوگئی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 21 اور 22 مارچ کی درمیانی شب اور پھر آج صبح سوشل میڈیا بلاگنگ سائٹ انسٹاگرام کی سروس اچانک ڈاؤن ہوگئی جس کے کچھ دیر بعد اسے بحال کردیا گیا۔ صارفین نے ہیش ٹیگ انسٹاگرام ڈاؤن کا استعمال کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ ’میں سمجھی کہ میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے۔‘

Leave a reply