پاکستان نیوزی لینڈ سیریز: رضوان اور نسیم نے ریکارڈ پر نظریں جمالیں

0
55

پاکستان ٹوڈے:پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کے دوران رضوان اور نسیم نے ریکارڈ پر نظریں جمالیں۔۔۔وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور انجری سے واپس آنیوالے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے نیوزی لینڈ سیریز کے دوران ریکارڈز پر نظریں مرکوز کرلیں۔

محمد رضوان مختصر ترین فارمیٹ میں بابراعظم اور ویرات کوہلی کے 3 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں، دونوں کرکٹر نے یہ کارنامہ محض 81 اننگز میں حاصل کیا تھا۔رضوان 78 اننگز میں 2 ہزار 981 رنز کیساتھ تیز ترین 3 ہزار سے محض 19 رنز دور ہیں، اگر وکٹ کیپر بیٹر ریکارڈ توڑ دیتے ہیں۔

تو وہ 3000 رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی بھی بن جائیں گے۔اسی طرح فاسٹ باؤلر نسیم شاہ بھی اپنے بین الاقوامی کیریئر میں ایک قابل ذکر سنگ میل کے قریب ہیں۔ انہوں نے 50 میچز میں 98 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں ،جبکہ انہیں 100 وکٹوں کے کلب میں شمار ہونے کیلئے محض دو وکٹیں درکار ہیں۔

مصنف

Leave a reply