
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ پاکستان کی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھاکہ پاکستان نےپہلگام واقعہ کی مذمت کی،پہلگام واقعہ کے10منٹ بعدایف آئی آردرج کردی جاتی ہے،جعفرایکسپریس واقعہ پر بھارتی میڈیا سیاست کرنےسےبازنہ آیا،جعفرایکسپریس واقعہ میں تمام یرغمالیوں کوچندگھنٹوں میں بازیاب کرایا،مسلمانوں کیخلاف پروپیگنڈاکرنابھارتی میڈیاکاپراناوطیرہ ہے۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ آج تک پاکستان میں دہشتگردی کی بھارت نے مذمت نہیں کی،پاکستان نے ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے،پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں سب سےزیادہ قربانیاں دی ہیں،پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان نےکوئی غیرذمہ دارانہ بیان نہیں دیا،بھارت نےبغیرثبوت پاکستان پر الزام لگاکرسندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستان کی سلامتی پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائےگا،سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی پہلےبھارت کی جانب سےہوئی،تمام پاکستانی ملکی بقاواستحکام کیلئےمتحدہیں،لاہورسےراولپنڈی بلٹ ٹرین چلائی جائےگی،پنجاب پہلی ایئرلائن چلانےکیلئےتیارہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔