پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی نے محکمہ آبپاشی کے سالانہ بجٹ تیس ارب تراسی کروڑ چھہتر لاکھ پچاسی ہزار کی مد میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کی جانب سے پیش کردہ مطالبات زر ایوان نے بھاری اکثریت سے منظور کرلئے
اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی کٹوتی کی تحاریک مسترد کر دی گئیں، سنی اتحاد کونسل کے رہنما امتیاز شیخ کے خواتین کو خیراتی سیٹس کا طعنہ دینے پر ایوان میں شور شرابا۔
امتیاز شیخ نے مخصوص نشستوں والی خواتین کو خیراتی سیٹس قرار دیدیا، امتیاز شیخ کے خیراتی سیٹس کہنے پر ایوان میں شور شرابا، آپ ان خیراتی سیٹس والی خواتین کو سیٹوں پر بٹھائیں، رکن سنی اتحاد کونسل امتیاز شیخ
امتیاز شیخ اور خلیل طاہر سندھو کے درمیان بھی نوک جھوک بڑھ گئے بات تلخ کلامی تک پہنچ گئی، سنی اتحاد کونسل کے امتیاز شیخ نے خواتین کی نشستوں کو خیراتی قرار دیا تو خلیل طاہر سندھو نے اس پر احتجاج کیا۔
خواتین معزز ہیں ان کا احترام کریں، میں نے خیراتی سیٹ فارم سینتالیس والوں کو کہا ہے اور فارم سینتالیس والی ہی خیراتی ہیں۔
امتیاز شیخ نے خلیل طاہر سندھو کو دھمکی دیدی، آپ وزیر ہوں گے تو اپنے گھر ہوں گے۔ خلیل طاہر سندھو کا نقطہ اعتراض نہ دینے پر ڈپٹی سپیکر سے احتجاج ، محکمہ پولیس کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے اسے تالہ لگا دیا جائے۔
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔