پنجاب اسمبلی کااجلاس آج صبح 11بجے شروع ہوگا

0
53

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے،اجلاس میں محکمہ سکولز ایجوکیشن کے متعلق سوالوں کے جوابات دئیے جائیں گے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے متعلق جوابات وزیر تعلیم رانا سکندر حیات دیں گے، پنجاب اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں زیرو آوور نوٹسز اور ان کے جوابات دئیے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں دی پرونشل اسمبلی آف دی پنجاب لازء ترمیمی بل 2024بھی پیش کیاجائے گا،اجلاس میں مفاد عامہ سے متعلق تین قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

مفاد عامہ سے متعلق قراردادیں ایم پی ایز سارہ احمد، موتیا بیگم اور زرناب شیر پیش کریں گی،اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت اور امن و امان پر بھی عام بحث کی جائے گی، پنجاب اسمبلی میں آج کے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا۔

Leave a reply