پنجاب میں بچوں کی غزائیت کا بینظیر نشوونما پروگرام کا آغاز ہوگیا

0
72

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق لاہور، 3 اپریل۔صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر کی مقامی ہوٹل میں منعقدہ بینظیر نشوونما پروگرام کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے بینظیر نشوونما سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا, بینظیر نشوونما پروگرام کی تقریب میں ڈی جی ہیلتھ سروسز ڈاکٹر الیاس گوندل، پروگرام ڈائریکٹر IRMNCH ڈاکٹر خلیل، ورلڈ فوڈ پروگرام کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر عمارہ خان کی شرکت.

یونیسف پنجاب سے میڈم صباحت، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے ڈاکٹر یحیی گلزار بھی تقریب میں موجود, پنجاب کے 26 اضلاع کے سرکاری ہسپتالوں میں بچوں کو مائیکرونیوٹریشن سپلیمنٹس مفت فراہم کئے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کا اظہار خیال، بچوں کی غزائیت، نشوونما کے لئے ابتدائی 1000 دن نہایت اہمیت کے حامل ہیں ،سماجی رویوں میں تبدیلی کے ذریعے بچوں کی صحت و زندگی پر بہتر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

بچوں کی صحت، غذائیت پر والدین کو بھرپور آگہی کی ضرورت ہے، بچوں کی بھرپور غذائیت اور تربیت سے صحتمند قوم کی بنیاد رکھی جاسکتی یے، بچوں کی صحت، زندگی کے تحفظ کے لئے پریوینٹو پروگرام کو فعال کرنا میری اولین ترجیح ہے، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے ذریعے ہیلتھ سسٹم کو ریوہمپ کیا جارہا ہے۔

کوئی بھی کام شروع کیا جائے تو وہ رک جاتا ہے، پالیسی میں تسلسل کا نہ ہونا اصل رکاوٹ ہے، گزشتہ حکومت نے کرپشن کے ذریعے ہیلتھ سسٹم تباہ کردیا، پوسٹنگ کے لئے بھاری رقوم لی جاتی رہیں، صوبائی وزیر صحت

نیشنل نیوٹریشن ٹاسک فورس، سٹیک ہولڈرز، میڈیا سے ملکر بچوں کی صحتد زندگی پر سفارشات تیار کریں گے، انکو کریکولم کا حصہ بنایا جائے گا، ہمارے ڈونرز، پارٹنرز کو ہمارے بچوں کا خیال ہے، ہمیں خود اپنے بچوں کی زندگیوں کا سوچنا ہوگا

خواجہ عمران نذیر نے بینظیر نشوونما پروگرام کی تقریب میں پارٹنرز کے نمائندوں، ڈی جی ہیلتھ سروسز اور پی ڈی آئی آر ایم این سی ایچ کو شیلڈز تقسیم کیں۔

Leave a reply