پنجاب میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع

0
27

لاہور: پنجاب میں خسرہ کیسز میں کمی آنا شروع ہوگئی ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بچوں میں خسرہ کے 290 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران کاکہنا ہے کہ رواں سال میں اب تک 13383 خسرہ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی میں 11، لاہور میں 54، ملتان میں 16,جھنگ میں 47 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شیخوپورہ میں 21، بہاولپور میں 18، فیصل آباد میں خسرہ کے 22 کیسز سامنے آئے، خانیوال میں 9، وہاڑی میں 6، رحیم یار خان میں 14 اور ڈی جی خان میں خسرہ کے 9 کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب بھر میں ویکسینیشن مہم تیز کردی گئی ہے، ڈیجیٹل مانیٹرنگ جاری یے۔

 

 

Leave a reply