چیئرمین میٹرک بورڈ کا امتحانات سے قبل نقل کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام
پاکستان ٹوڈے: میٹرک کے سالانہ امتحانات 2024 سات مئی سے شروع ہوں گے، چیئرمین میٹرک بورڈ نے امتحانات میں موبائل فون لانے پرپابندی لگادی۔
تفصیلات کے مطابق صاف کہا کہ امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پرضبط کرلئے جائیں گے۔ رواں برس میٹرک کے امتحانات میں تقریباً 3 لاکھ 65 ہزار 103 امیدوار شریک ہورہے ہیں۔ اسی پر راجہ عمران کی یہ رپورٹ دیکھتے ہیں۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کا امتحانات سے قبل نقل کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام، امتحانی مراکز میں موبائل فون لانے پرپابندی لگادی سات مئی سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحان میں تین لاکھ 65 ہزار سے زائد ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ نے کہا کہ نہم ودہم جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2024 کی تیاریاں مکمل کرلیں۔ تقریبا 505امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے۔ بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پرمامور ہونگے۔
امتحانات کے دوران موبائل فون لانے پرضبط کرلیا جائے گا۔ ثانوی تعلیمی بورڈ نے تمام طلبا و طالبات اور اساتذہ کی آسانی کیلئے آن لائن کمپیوٹرائزڈ ایڈمٹ کارڈز پر امتحانی مراکزبھی پرنٹ کر دیئے ہیں۔ کیمرہ دانش شیخ کے ساتھ راجہ عمران
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔