چینی کمپنی ’شیاؤمی‘ نے بیجنگ میں اپنی پہلی الیکٹرک کار متعارف کرادی
پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ مطابق چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے سیکٹر تیزی سے پھیلا ہے، درجنوں مقامی آٹو ساز ادارے سخت مسابقت کی حامل منڈی میں قیمتوں کی جنگ لڑنے میں مصروف ہیں۔
شیاؤمی اپنے سستے سمارٹ فونز اور گھریلو اپلائنسز کے لیے جانا جاتا ہے، کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو لی جن نے بتایا کہ وہ اب ای وی ’ایس یو 7‘ کے ساتھ چینی کار کمپنی بی وائی ڈی اور ایلون مسک کو چیلنج کرتے ہوئے اس مارکیٹ میں داخل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے افتتاحی تقریب سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس یو 7 کے بیسک ماڈل کی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 900 یوآن (29 ہزار 868 ڈالر) ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ 9 مختلف رنگوں میں ایس یو 7 دستیاب ہوگی۔
انہوں نے بتایا کہ اس میں کراوکی اور ایک منی فریج سہولیات بھی موجود ہیں۔ شیاؤمی نے عہد کیا ہے کہ یہ 5 لاکھ یوآن سے کم قیمت والی رینج میں ’پرکشش نظر آنے والی، بہترین ڈرائیونگ اور ہوشیار ترین کار‘ ہوگی۔
جیفریز فنانشل گروپ انکارپوریشن کے ایک تجزیہ کار جانسن وان نے بلومبرگ کو بتایا کہا 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ یوآن کی رینج میں اس وقت چین میں الیکٹرک گاڑیوں میں سب سے زیادہ مسابقت ہے۔
لی جن نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ ان کی کمپنی کی پہلی گاڑی کا موازنہ ٹیسلا کے ماڈل 3 سے کیا جاسکتا ہے اور اس نے کچھ پہلوؤں میں امریکی کار بنانے والی سیڈان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انٹرنیٹ کی رفتارسلو:چیئرمین قائمہ کمیٹی کااظہاربرہمی
دسمبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔