ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ

0
11

کرنسی مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےدوسرےر وزبھی ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.64 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے پر بند ہوا ۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 73 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 443 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔203 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 167 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 43 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 12 ارب 11 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 78,644 جبکہ کم ترین سطح 78,250 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply