سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈ،فی تولہ کتنےکاہوگیا؟جانیے

0
5

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 12 ہزار 200 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 10 ہزار 459 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 78 ہزار 31 روپے مقرر ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 122 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 185 ڈالر تک جا پہنچا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ چاندی 329 روپے مہنگی ہونے کے بعد 6 ہزار 764 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

Leave a reply