پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مہنگائی یا افراط زر کی شرح کم ہو رہی ہے اور اس کی تصدیق عالمی مالیاتی اداروں نے بھی کی ہے ۔ اس نتیجے میں پاکستانی روپیہ مستحکم ہوگا، اور 2025 تک ڈالر کی قیمت 220 روپے پر آنے کی توقع ہے۔
پاکستانی کے مطابق مرکزی بینک کے ایک سابق سینیئر عہدیدار نے بتایا کہ ریئل انٹرسٹ ریٹ کی صورتحال کے سبب پاکستانی روپیہ 2025 کے اوائل میں بڑھ کر 220 یا 230 تک پہنچ جائے گا، یعنی ڈالر 220 روپے کا ہو جائے گا، مہنگائی کی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے اور ایسا لگتا ہے۔
کہ مرکزی بینک شرح سود میں بہت جلد کمی کرے گا جس کے نتیجے میں ریئل انٹرسٹ ریٹ مزید مثبت ہو جائے گا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان کی قرضوں پر سود کی رقم بھی کم ہوگی اور روپے کی قدر بہتر ہو جائے گی۔ ماہرین ن کے مطابق تین سال میں پہلی بار پاکستان میں اصل شرح سود یا ریئل انٹرسٹ ریٹ مثبت ہو گیا ہے۔
آئندہ کچھ مہینوں کے دوران 55 روپے یا 20 فیصد اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس کے برعکس ریئل انٹرسٹ ریٹ مثبت ہونے سے شرح منافع افراط زر کی شرح سے زیادہ ہوتی ہے، پاکستان میں پچھلے تین برس سے ریئل انٹرسٹ ریٹ منفی چل رہا تھا۔
پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اگلا اجلاس 29 اپریل کو ہونے والا ہے تاہم مذکورہ سابق عہدے دار کے مطابق اگر پاکستان قرضوں کو رول اوور کرانے میں ناکام رہا تو صورتحال اس کے برعکس بھی ہو سکتی ہے۔روپے کی قدر حالیہ مہینوں میں مستحکم رہی ہے تاہم مارچ کے آخری دو ہفتوں میں اس میں کچھ کمی آئی۔ اس کا سبب ڈالر کی طلب میں اضافے کو بتایا گیا ہے۔ڈالر کی قیمت کا حتمی تعین آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے مذاکرات کی کامیابی اور قرضوں کے رول اوور سے ہوگا۔
ایران،اسرائیل تنازعہ،سونےکی قیمت میں اضافہ
اکتوبر 2, 2024سونےکی قیمت میں مزیدکمی
اکتوبر 1, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری:مزید64فلسطینی شہید
جولائی 22, 2024 -
اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع
اگست 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔