ڈی آئی جی ایسٹ زون کراچی کیپٹن ریٹائرڈ اظفر مہیسر کے قائم کردہ الیکٹرانک کمپلین سیل ( ای سی سی) کی شاندار کارکردگی
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) ڈی آئی جی ایسٹ کے الیکٹرانک کمپلین سیل کو مجموعی طور پر 750 شکایات موصول ہوئیں
600 سے زائد شکایات کا بروقت ازالہ کیاگیا، کارکردگی رپورٹ الیکٹرانک کمپلین سیل، 100 سے زائد مختلف نوعیت کی شکایات کے ازالے کے لئے کام جاری ہے، جن میں موٹر سائیکل اور موبائل کی تیکنیکی بنیاد پر ٹریسنگ ہے،
الیکٹرانک کمپلین سیل کو کچھ ایسی بھی شکایات موصول ہوئیں جن کا حل محکمہ پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں،ایسی شکایات کے ازالے کے لئے بھی ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، الیکٹرانک کمپلین سیل کی نمایاں کارکردگی میں بیرون ملک موجود شہری کی الفلاح پولیس کی رشوت سے متعلق شکایت پر فوری ایکشن شامل
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن FIR ۔۔امریکہ میں بیٹھے شہری کی کراچی میں گاڑی چوری کے مقدمے کا اندراج بھی الیکٹرانک کمپلین سیل کے ذریعے ممکن ہوا نائیجیریا، دبئی، ساؤتھ افریقہ اور دیگر ممالک سے موصول ہونے والی شکایات کا بھی ازالہ ممکن بنایا گیا، ترجمان ڈی آئی جی ایسٹ زون
کراچی میں منشیات کے عادی افراد سے متعلق خاتون کی شکایت پر بھی ایسٹ زون پولیس نے فوری ایکشن لیا تھا۔ الیکٹرانک کمپلین سیل پر ہی خاتون کی شکایت موصول ہونے پر نشے کے عادی افراد کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیاگیا تھا۔ نشے عادی افراد کو بحالی مرکز بھیجا گیا، جبکہ فروخت کرنے والوں پر مقدمات درج کئے گئے اور گرفتاریاں ہوئی۔
محکمہ پولیس کے ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے بھی اپنے مسائل کے حل کے لئے الیکٹرانک کمپلین سیل کے پلیٹ فارم سے استفادہ کیا،ڈی آئی جی ایسٹ کراچی کا الیکٹرانک کمپلین سیل سماجی رابطوں کی تمام ویب سائٹس سے لنک ہے، ترجمان ڈی آئی جی ایسٹ
فیس بک،ٹک ٹاک، ایکس ( ٹویٹر) انسٹا گرام سمیت دیگر ایپلی کیشن کے ذریعے موصول تمام شکایات الیکٹرانک کمپلین سیل کو ملتی ہیں، کراچی پولیس آفس کا میڈیا سیل بھی الیکٹرانک کمپلین سیل سے استفادہ کررہا ہے۔
الیکٹرانک کمپلین سیل سے استفادہ کرنے والوں کی بڑی تعداد میں خواتین یا ایسے لوگ شامل ہیں جو کسی وجہ سے تھانے نہیں آسکتے ۔ الیکٹرانک کمپلین سیل پر موصول تجویز کے بعد ہی ایسٹ زون کے تمام پولیس اسٹیشنز میں ڈی آئی جی ایسٹ کے حکم پر خواتین ڈیسک کا قیام بھی عمل میں آیا،
فارم45اور47کےپروپیگنڈےکی کہانی سامنےآنےوالی ہے،بلاول
ستمبر 14, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکی صدارتی انتخابات:روسی صدربھی میدان میں آگئے
ستمبر 6, 2024 -
گلگت بلتستان میںسیاحت کے فروغ کیلئےبڑا معاہدہ ہو گیا
مئی 20, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔