کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں اضافہ

0
64

مقامی وعالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتےکےپہلےروزسونےکی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 52 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 650 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 2390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 860 روپے پر مستحکم رہی۔
جبکہ ہفتےکےروزبھی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہواتھا،جس کےبعدسونا 2 لاکھ 52 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 16 ہزار 478 روپے پر پہنچ گیاتھا۔

Leave a reply