آئی ایم ایف کادباؤ:پنجاب کی اسلام آبادکےبجلی صارفین سےسبسڈی واپس

0
71

آئی ایم ایف کےدباؤپرپنجاب حکومت نےاسلام آبادکےبجلی صارفین کےلئے 14روپےفی یونٹ سبسڈی واپس لےلی۔
اسلام آبادکےبجلی صارفین سبسڈی کےبغیر ستمبر کے بل اداکریں گے۔وفاقی علاقے کے صارفین 14 روپے یونٹ سبسڈی کے حق دار نہیں ہونگے۔
اسلام آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی نےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔جس کےمطابق وفاقی علاقے کے صارفین کو ماہ ستمبر کے بل بجلی یکم جولائی کے نرخوں کے مطابق جاری ہونگے۔
دوسری جانب صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نےبھی اس حوالے سے تصدیق کردی۔ان کاکہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نوازاسلام آباد کے صارفین کو سبسڈی دینا چاہتی تھیں مگر آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کی وجہ سے وفاقی علاقے کے صارفین کو یہ ریلیف نہیں مل سکا۔

Leave a reply