آئی ایم ایف کامثبت ردعمل معاشی ترقی کیلئے خوش آئندہے،مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ بین الاقوامی مالیات فنڈ(آئی ایم ایف)کامثبت ردعمل معاشی ترقی کےلئے خوش آئندہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےآئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈاجلاس کےلئے وزیراعظم شہبازشریف کی مخلصانہ کاوشوں کوخراج تحسین پیش کیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازکاکہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف اورانکی ٹیم نےمعاشی بحران سے نمٹنے کےلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔پاکستان کی معیشت بلند پرواز کے لئے ٹیک آف پوزیشن میں آ چکی ہے ۔ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری ثابت ہوگا۔ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کا معاشی قوت کے طور پر ظہور ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نواز شریف کی قیادت میں عوام کی معاشی مشکلات کے حل کے لئے کوشاں ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ معیشت کا مستحکم ہونے کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہونا خوش آئند امر ہے۔ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کے عوام کی امیدوں کا محور ہے۔حکومتی معاشی پالیسی ریٹ میں کمی سے کاروبار اور معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے۔پنجاب میں ضروری اشیاء خوردونوش کے نرخ دیگر صوبوں کی نسبت سب سے کم ہیں۔مہنگائی میں کمی آنے سے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
توشہ خانہ ٹوکیس میں اہم پیشرفت
نومبر 6, 2024فضائی آلودگی میں اضافہ:حکومت ان ایکشن
نومبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
رہنماپی ٹی آئی ڈاکٹرشاہدصدیق کےقتل کامقدمہ درج
اگست 3, 2024 -
خواجہ سلمان رفیق کی میڈیا سے گفتگو۔
مارچ 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔