آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کا فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری

0
17

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔آرمی چیف کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن وزارت دفاع کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔
حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے کہاکہ 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی، پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

Leave a reply