
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ کےفائنل میں آسٹریلیاکوشکست دےکرجنوبی افریقہ نےٹرافی اپنےنام کرلی۔
لارڈز میں کھیلے گئے ورلڈٹیسٹ کےفائنل میچ کے چوتھے روز جنوبی افریقا نے 213 رنزسے اننگز کا آغازکیاتوجنوبی افریقہ کو69رنزدرکارتھے۔ایک رن کے اضافے پر ہی کپتان ٹیمبا باووما اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، وہ 66رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ اسٹبس بھی مارکرم کا پوری طرح ساتھ نہ دے سکے، وہ 241 کے مجموعی اسکور پر 8 رنز بنا سکے، ڈیوڈ بیڈنگھم اور مارکرم آہستہ آہستہ ٹیم کو کامیابی کی جانب لے جارہے تھے مگر فتح سے صرف 6 رنز کی دوری پر مارکرم بھی آؤٹ ہوگئے، وہ 136 رنز بناکر پویلین لوٹے، اُنہوں نے 207 گیندوں کا سامنا کیا اور 14 چوکے لگائے۔
بیڈنگھم اور ورینی نےذمےدارانہ کھیل کامظاہرہ کیادونوں نےٹیم کوفتح دلوا کرورلڈٹیسٹ چیمپئن بنانےمیں اہم کرداراداکیا۔جنوبی افریقہ نے27سال بعد
جیت کے لیے درکار بقیہ 6 رنز بیڈنگھم اور ورینی نے حاصل کرکے اپنی ٹیم کو 27 برس بعد آئی سی سی ایونٹ کا ٹائٹل جتوادیا۔
جنوبی افریقا نے 282 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا اور 5 وکٹوں سے آسٹریلیا کو شکست دی۔
واضح رہےکہ یہ جنوبی افریقا کا آئی سی سی کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ اس سے قبل اس نے 1998 میں آئی سی سی ون ڈے چیمپیئنز ٹرافی جیتی تھی ۔
ایشیاکپ 2025کاممکنہ وینیواورشیڈول جاری
جولائی 2, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔