آپشنل سبسکرپشن پلان کی آزمائش:کیاواٹس ایپ بدلنے جارہا ہے؟

0
4

واٹس ایپ میں آپشنل سبسکرپشن پلان کی آزمائش،کیاواٹس ایپ بدلنے جارہا ہے؟دنیا بھر میں مقبول واٹس ایپ ایک نئے اختیاری پریمیم سبسکرپشن پلان پر کام کررہا ہے، جس کے تحت صارفین کو خصوصی اور اضافی فیچرز تک رسائی دی جائے گی۔
اس سبسکرپشن کے ذریعے صارفین عام واٹس ایپ کے مقابلے میں مزید جدید سہولیات حاصل کرسکیں گے، تاہم یہ پلان مکمل طور پر اختیاری ہوگا۔واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا ورژن میں اس سبسکرپشن پلان کو دریافت کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سبسکرائبرز کو ان کی ضروریات کے مطابق خصوصی فیچرز تک رسائی فراہم کی جائے گی۔ واٹس ایپ میں سبسکرپشن پلان کے ساتھ ایک نئے فیچر ایپ آئیکون کسٹمائزیشن کی آزمائش بھی کی جا رہی ہے، جس سے صارفین اپنی ہوم سکرین پر واٹس ایپ آئیکون کو کسٹمائز کرسکیں گے۔اس کے علاوہ سبسکرائبرز کو دیگر کارآمد فیچرز بھی دستیاب ہوں گے، جیسے وہ 3 سےز ائد چیٹس کو پن کرسکیں گے۔
ابھی واٹس ایپ میں صرف 3 چیٹس کو پن کرنا ممکن ہے، تاہم ابھی یہ کہنا مشکل ہے کہ اس سبسکرپشن سروس کو کب تک متعارف کروایا جائے گا۔سبسکرپشن پلان کی فیس بھی ابھی واضح نہیں اور ممکنہ طور پر ہر ملک کیلئے مختلف ہوگی۔
اہم بات یہ ہے کہ سبسکرپشن سروس آپشنل ہوگی، جبکہ بنیادی فیچرز جیسے میسجنگ، وائس اور ویڈیو کالنگ سمیت اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن بدستور مفت دستیاب ہوں گے۔

Leave a reply