آڈیو لیک کیس: چار اداروں نے جسٹس بابر ستار کو کیس سے الگ کرنے کیلئے درخواست دائر

0
13

اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) جسٹس بابر ستار نے آڈیولیکس کیس نہ سننے اور دوسری عدالت منتقل کرنے کی ایف آئی اے، پیمرا اور پی ٹی اے کی متفرق درخواستیں پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی ہیں, جبکہ انٹیلی جنس بیورو کی متفرق درخواست کی منظوری دینے والے افسر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا گیا ہے

آڈیو لیک کیس آج سماعت کے لیے مقرر ہے جس کیلئے جسٹس بابر ستار دونوں درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کررہے ہیں۔

درخواست میں چار اداروں نے مؤقف اپنایا کہ مقدمے کی سماعت وہی بینچ آگے بڑھائے جو پہلے اسی نوعیت کی دوسری درخواست پر 2021 میں فیصلہ کرچکا ہے۔

دوسری جانب بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کے ساتھ لیک ہونے والی آڈیو کو چیلنج کررکھا ہے۔

ادھر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم الثاقب نے آڈیو لیک پر بننے والی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کا نوٹیفکیشن چیلنج کررکھا ہے۔

Leave a reply