نیوزی لینڈ ورک فرام ہوم کرنیوالے سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار

سیاحت کیلئے بیرون ِملک جانیوالے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، ورک فرام ہوم کرنیوالے سیاح نیوزی لینڈ جانے کی کرلیں تیاری،دنیا کا خوبصورت ترین ملک سیاحت کیساتھ ورک فرام ہوم کرنیوالوں کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ایسا نیا ویزا پروگرام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت سیاح وہاں کی سیاحت کے ساتھ بطورِ ڈیجیٹل نومیڈ اپنا کام بھی کرسکیں گے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے اس مقصد کیلئے سیاحوں کیلئے ویزا قوانین کو نرم کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ وہاں گھومتے ہوئے ورک فرام ہوم بھی کرسکیں۔اس نئی پالیسی کا مقصد نیوزی لینڈ کی معیشت اور سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔
نیوزی لینڈ کی امیگریشن وزیر ایریکا سٹینفورڈ کا کہنا ہے کہ وزیٹر ویزا قوانین کو تبدیل کیا جا رہا ہے، تاکہ غیر ملکی شہری سیاحت کے ساتھ یہاں کام بھی کرسکیں، نیوزی لینڈ ڈیجیٹل نومیڈ ٹورسٹوں کیلئے نئی مارکیٹ ثابت ہو گا،کیونکہ اس پالیسی کے تحت وہ نیوزی لینڈ کی سیاحت کیساتھ اپنا کام بھی کرسکیں گے۔
ایریکا سٹینفورڈ کے بقول دیگر ممالک میں ڈیجیٹل نومیڈ ویزا پروگرامز بہت زیادہ مقبول ہیں اور ہم بھی ایسے سیاحوں کو ہدف بنا رہے ہیں ،جو کام اور سیاحت دونوں ایک ساتھ کرنا چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے توقع ہے کہ ایسے سیاح نیوزی لینڈمیں معمول سے زیادہ وقت گزارنا پسند کریں گے اور وہ نیوزی لینڈ جیسے خوبصورت ملک کی محبت میں گرفتار ہو جائیں گے۔
کانگو:کشتی حادثےمیں ہلاکتوں کی تعداد148تک پہنچ گئی
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔