اداکاراکشےکمارنےاہلیہ ٹوئنکل کےبارےمیں بڑاانکشاف کردیا

0
37

بالی ووڈمیں خطروں کےکھلاڑی کےنام سےشہرت رکھنے والے اداکار اکشےکمارنےاہلیہ ٹوئنکل کےبارےمیں انکشاف کرتےہوئےبتایاکہ ان کےصاف گوردعمل کی وجہ سےکیریئرمیں بڑانقصان ہواہے۔
حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےاداکاراکشےکمارنےبتایاکہ جب میں پہلی مرتبہ ٹوئنکل کو اپنے ٹرائل کیلئے لے کر گیا تو پروڈیوسر نے آکر اس سے پوچھا کہ ٹوئنکل آپ کو فلم کیسے لگی؟ جس پر اس نےجواب دیا کہ ’ بکواس ‘ اس ردعمل کے بعد اس پروڈیوسر نے پھر کبھی بھی میرے ساتھ کام نہیں کیا۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئے اداکارکامزیدکہناتھاکہ میں اپنی اہلیہ کو فلم کی اسکریننگ کیلئے ساتھ نہیں لے کر جاتا کیوں کہ میں اگر ایسا کروں تو مجھے اہلیہ کے ساتھ بیٹھ کر فلم دیکھنی پڑتی ہے، اس دوران مجھے یہی سنائی دیتا ہے کہ شٹ! یہ سین بیکار ہے ، یہ سین بہت برا ہے، کلائمکس بہت لمبا ہے اور پوری فلم کے دوران مجھے اہلیہ سے ایسے ہی تبصرے سننے کو ملتے ہیں۔
اداکار کاکہناتھاکہ لیکن مجھے ٹوئنکل کی دماغی صلاحیت پر رشک آتا ہے، جب بھی اسے کوئی چیز پسند آتی ہے تو وہ اس کی تعریف کرتی ہے، اسے میری فلم ’ کھیل کھیل میں ‘ بہت پسند آئی اگرچہ یہ زیادہ ہٹ نہیں ہوسکی لیکن یہ فلم میرے لیے ایک ہٹ فلم تھی۔

Leave a reply