اداکارجاویدشیخ نےبھی وطن سےمحبت میں دشمن کوللکاردیا

0
103

سینئر اداکار جاوید شیخ نےبھی وطن سےمحبت میں دشمن کو للکارتے ہوئےکہاکہ بھارت نے بغیر سوچے سمجھے اور بغیر کسی ثبوت کے حملے کا سارا الزام پاکستان پر ڈالا اور جنگ کی دھمکی بھی دی۔
پہلگام واقعہ کےبعدپاکستان اوربھارت کےدرمیان دن بدن کشیدگی بڑھتی جارہی ہے،جس پرپاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت دشمن کےہرقسم کےوارکاجواب دینےکےلئےتیارہے۔اس کی زندہ مثال گزشتہ روزبھارتی فضائیہ کے4رافیل طیاروں کی جموں کشمیرمیں پٹرولنگ پرفوری جوابی کارروائی کی صورت میں سامنے آئی جب دشمن نےراہ فراراختیارکی۔
سینئر اداکار جاوید شیخ نے بھی وطن سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کی۔
جاویدشیخ نے کہا کہ ہندوستان نے بغیر ثبوت کے حملہ کیا تو ہم اس کا کڑا جواب دیں گے۔
اداکارنے مزید کہا کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے آدھے گھنٹے کے اندر اندر ایف آئی آر درج ہوئی اور اس میں پاکستان کا نام ہے۔
جاوید شیخ کی اس ویڈیو بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply