اداکارشفقت چیمہ کی شدیدعلالت کی خبرجھوٹی ہے،بیٹےکی وضاحت

0
48

پاکستان شوبزانڈسٹری کےسینئراداکارشفقت چیمہ کےبیٹےنےوالدکی بیماری اورکومہ میں جانے کے حوالےسے خبروں کی تردیدکردی۔
گزشتہ روزخبریں منظرعام آئی تھیں کہ 62سالہ اداکارشدیدعلیل ہیں ،وہ دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں وہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔
آج شفقت چیمہ کےبیٹےنےایک ویڈیوپیغام جاری کیاجس میں انہوں نےاپنےوالدکی علالت کےبارےمیں وضاحت دیتےہوئےبتایاکہ وہ بیمارضرورہیں مگراُن کےکومہ میں جانےکی خبرمیں کوئی صداقت نہیں۔میں ایسی تمام خبروں کی تردیدکرتاہوں جوجھوٹی اوربےبنیادہیں۔
حالیہ ویڈیو پیغام میں شفقت چیمہ کے بیٹے نے واضح کیا ہے کہ والد کے فالج کے دورے اور کومہ میں جانے سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔
انہوں نے معلومات کی تصدیق پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ کرم ایسی افواہیں پھیلانے سے قبل تصدیق کر لیں، جھوٹی خبریں نہ پھیلائیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ حال ہی میں والد (شفقت چیمہ) نمونیا کی شکایت پر گھر کے قریبی ہسپتال میں زیرِ علاج رہے ہیں تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یابی کی راہ پر گامزن ہیں۔
خیال رہے کہ شفقت چیمہ پاکستانی فلموں کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے لالی ووڈ کی 952 فلموں میں کام کیا ہے۔

Leave a reply