
پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ اریبہ حبیب نےلڑکیوں کوشادی کےبارےمیں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی مناسب لڑکا پسند آ جائے تو رشتہ ازدواج میں بندھ جانا بہتر ہے۔
حال ہی میں اداکارہ اربیہ حبیب نےایک نجی ٹی وی شومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پراُن سےکیرئیراورنجی زندگی کےبارےمیں مختلف قسم کےسوال وجواب کئےگئےجن کےاُنہوں نےبڑےہی دلچسپ جواب دئیے۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ کیریئرکا بڑا حصہ ماڈلنگ میں گزارا اور جتنا کام کرنا تھا کر چکی ہوں، اب صرف ایسے ڈراموں میں کام کروں گی جن میں کردار معیاری اور منفرد ہو۔
میزبان نے اداکارہ سےسوال کیاکہ لڑکیوں کوشادی کس عمرمیں کرنی چائیےجس پر اربیہ حبیب نےبڑادلچسپ جواب دیاکہاکہ لڑکیوں کو اگر کوئی مناسب لڑکا پسند آ جائے تو رشتہ ازدواج میں بندھ جانا بہتر ہے۔ لڑکیوں کو کیریئر بنانے کی دوڑ میں شادی کے فیصلے میں غیر ضروری تاخیر نہیں کرنی چاہیے۔
اداکارہ نےمزیدکہاکہ شادی کے بعد شعوری طور پر سکرین پر کم نظر آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ فنکارانہ جذبے کے تحت مستقبل میں بھی اچھے پروجیکٹس کا حصہ بنتی رہیں گی۔
اداکارہ شیفالی کی موت کیسےہوئی؟اہم شواہدمل گئے
جولائی 1, 2025مہوش حیات نےشادی کیلئےدولہاکی خصوصات بتادیں
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ڈالرکی قیمت میں مزید کمی،روپیہ مستحکم
ستمبر 13, 2024 -
سونےکی قیمت میں کمی کاسلسلہ جاری
ستمبر 30, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔