اداکارہ صاحبہ نےکامیاب شادی کارازبتادیا

0
14

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نےکامیاب شادی کارازبتادیا۔
اداکارہ صاحبہ نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں اُن سےزندگی اورکامیاب شادی کےبارےمیں مختلف سوالات کیےگئے جن کےاداکارہ نےبڑےدلچسپ جواب دئیے۔
میزبان نےجب اداکارہ سےسوال کیاکہ سٹارزکےحوالےسےآپ کی کیارائےجس پرصاحبہ کاکہناتھاکہ آج کل ہرکوئی سٹاربن چکاہے،لیکن ہمارےزمانےمیں چندسٹارزہواکرتےتھے۔
اداکارہ نےسوشل میڈیاکےبارےمیں گفتگوکرتےہوئےکہاکہ لوگ اس کے ذریعے مشہور ہو کر سٹارز بن گئے، ہر بات کا ایک مثبت پہلو ضرور ہوتا ہے لیکن سوشل میڈیا آنے کے بعد لوگ منفی پہلو پر زیادہ توجہ دینے لگے ہیں۔
میزبان نےاداکارہ سےکامیاب شادی کےبارےمیں سوال کیاتوصاحبہ نےجواب میں بڑی دلچسپ اورگہری بات کہی۔اُن کاکہناتھاکہ کامیاب شادی کیلئے مرد کو اپنی نظر اور عورت کو زبان پر کنٹرول رکھنا چاہیے۔

Leave a reply