اداکارہ لیلیٰ زبیری نےنئےاورپرانےفنکاروں میں فرق بتادیا

0
17

باکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ لیلیٰ زبیری نےانڈسٹری میں نئے اور پرانے فنکاروں میں فرق بتادیا۔
اداکارہ لیلیٰ زبیر ی نےحال ہی میں ایک نجی ٹی وی کےشومیں بطورمہمان شرکت کی جہاں پران سے مختلف قسم کےسوال وجواب پوچھےگئے،جن کےانہوں نےواضح جواب بھی دئیے ۔
میزبان نےاداکارہ سےایک سوال کیاکہ انڈسٹری کے نئے اور پرانے فنکاروں میں کیا فرق محسوس کرتی ہیں؟
جس پراداکارہ لیلیٰ زبیری نےبڑاکھل کر اورواضح جواب دیاکہ آج کل کی اداکارائیں بہت جلد خود کو ’ڈیوا‘ سمجھنے لگتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے جبکہ کچھ ہیروز بھی ایسے ہی ہیں۔
اُنہوں نےکہاکہ آج کل کی نسل شارٹ کٹ پر یقین رکھتی ہے۔ ہمارے زمانے میں اس طرح نہیں ہوتاتھا، بلکہ ہمیں شہرت کی خواہش نہیں تھی، کام کا جنون تھا، یہ جنون آج کل کی اداکاراؤں میں نہیں ہے۔
میزبان نے ڈیوا کی وضاحت پوچھی تو لیلیٰ زبیری نے بتایا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ سینئر فنکار سیٹ پر آ جاتے ہیں اور مرکزی کردار نبھانے والی اداکارہ غائب ہیں، ان کا کچھ پتہ ہی نہیں ہوتا یا پھر جب پروڈکشن کی گاڑی پک اینڈ ڈراپ دیتی ہے تو بعض اداکارائیں ایسی ہوتی ہیں جو کہتی ہیں کہ ہمیں اکیلے جانا ہے، کوئی اور ہماری گاڑی میں نہیں جائے گا۔

Leave a reply