اداکارہ مریم نفیس نے خلیل الرحمان قمر کا لکھا ہوا ڈرامہ نہ کرنے کا اعلان

0
126

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس نے نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر جواب دیا کہ وہ خلیل الرحمان قمر کا پلے نہیں کریں گی۔

میزبان نے اداکارہ سے وجہ دریافت کی تو مریم نفیس نے جواب دیا کہ مجھے خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے سے نہیں بلکہ ان کے خیالات اور کچھ بیانات سے اختلاف ہے۔

اداکارہ نے اپنی بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا خلیل الرحمان قمر کی شخصیت سے کوئی اختلاف نہیں، نہ ہی میں انہیں برا آدمی سمجھتی ہوں اور میں کسی کو بھی برا نہیں سمجھتی۔

Leave a reply