
پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا کے 10 سال کے لیے برطانیہ میں داخلہ پر پابندی عائد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اداکارہ پر10 سال کے لیے برطانوی امیگریشن حکام نے پابندی لگائی تھی۔
ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے برطانوی قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر تحقیقات کے بعد اداکارہ پر الزام ثابت ہوا اور وہاں کی بارڈر ایجنسی نے قانون کا اطلاق کرتے ہوئے میرا پر 10سال کے لیے برطانیہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
اداکارہ میرا کے خاندان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ ایک انگریزی زبان کے انٹرویو میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کی وجہ سے ہوا، جس میں میرا کو انٹرویو کرنے والے افسر کے سوالات سمجھنے میں مشکلات پیش آئیں اور اسی طرح افسر بھی ان کے جوابات کو نہ سمجھ سکے۔
جب میرا پر پابندی ختم ہو گئی تو ان کے سفری ایجنٹ نے دوبارہ برطانیہ کے ویزا کے لیے درخواست دی، لیکن اس میں غلط معلومات فراہم کیں۔ جس کی وجہ سے ان کا ویزا مسترد ہو گیا۔
اس حوالےسےاداکارہ میرا نے تصدیق کی کہ انہوں نے ایک نیا وکیل منتخب کیا ہے جو ان کی برطانیہ کے ویزا کے لیے درخواست پر کام کر رہا ہے۔
میرا کی سب سے چھوٹی بہن برطانیہ میں ماہر وکیل ہیں، اور میرا کی والدہ زیادہ تر لندن میں رہتی ہیں۔ اداکارہ نے وہاں ایک گھر خریدا تھا تاکہ وہ برطانیہ آنے پر وہاں رہ سکیں لیکن سب کچھ اس وقت خراب ہوا جب میرا پر 10 سال کی پابندی لگ گئی، حالانکہ وہ گرین کارڈ ہولڈر ہیں اور امریکہ باقاعدگی سے جاتی ہیں، مگر برطانیہ نہیں جا سکیں۔
میرا کی والدہ شفقت زہرہ بخاری نے پاکستان میں یوکے ہائی کمیشن سے اپیل کی ہے کہ اداکارہ کو ویزا دیا جائے تاکہ وہ اپنے خاندان سے ملنے اور کام کرنے کے لیے برطانیہ کا سفر کر سکیں۔
انہوں نے برطانیہ کے ہائی کمشنر سے اپیل کی کہ ان کے خاندان کے بیشتر افراد لندن میں رہتے ہیں۔ میرا ایک عالمی سطح کی فنکارہ ہیں۔ وہ دنیا بھر میں شوٹنگ کے لیے سفر کرتی ہیں اوراداکار شان کے ساتھ ایک فلم پر کام کر رہی ہیں جس کی شوٹنگ صرف لندن میں ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانوی حکومت سے درخواست کرتی ہیں کہ میرا کو فوری ویزا جاری کیا جائے۔
راکھی ساونت نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے
فروری 20, 2025لیجنڈری اداکار آغا طالش کو ہم سے بچھڑے27 برس بیت گئے
فروری 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا
جون 14, 2024 -
جمہوری حقوق نہ دیےجائیں توپھرتقریرجذباتی ہوتی ہے،بیرسٹرسیف
ستمبر 10, 2024 -
پاکستان کا ایک اور اعزاز
جون 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔