
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیرنےاپنی زندگی کے بارےمیں اہم انکشاف کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ نازش جہانگیرنےایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں پراُن سےاداکارہ کی ذاتی ز ندگی اورکیرئیرکےحوالےسےسوال وجواب کئےگئے،جس پراُنہوں نےدلچسپ جواب دئیے۔
اداکارہ نازش جہانگیرنےاپنےفضائی سفرکےحوالےسےبات کرتےہوئےبتایاکہ اُن کا پہلا فضائی سفر والدین کے ہمراہ سعودی عرب کا تھا جبکہ خود اپنے اخراجات پر انہوں نے سہیلیوں کے ہمراہ مالدیپ کا پہلا سفر کیا تھا، اورپھرجب پہلی بار وہ اسلام آباد سے کراچی کے ائیرپورٹ پر اتریں تو انہیں کراچی اچھا نہیں لگا لیکن اب انہیں کراچی اچھا لگنے لگا ہے۔
اداکارہ نےحیران کن انکشاف کیاکہ ایک دن میں ان سے 6 پروازیں بھی چھوٹیں جو کہ اسلام آباد سے کراچی کی تھیں اور ہر بار کوشش کے باوجود وہ وقت پر نہیں پہنچ پائیں۔
اُنہوں نےبتایاکہ متعدد وجوہات کی بنا پر پروازیں چھوٹ جاتی ہیں، وہ کوشش کرتی ہیں کہ ایسا نہ ہو لیکن اس کےباوجود ان سے متعدد پروازیں چھوٹ جاتی ہیں۔
نازش جہانگیرنےانکشاف کیاکہ آج سےتقریباً5سال قبل پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)کاطیارہ جوکہ کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں آبادی پر گرکر تباہ ہوگیا تھا،انہوں نےاس طیارےپرلاہورسےکراچی جاناتھامگرچند وجوہات کی بنا پر ان سے پرواز چھوٹ گئی تھی۔
نازش جہانگیر نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ حادثے کا سننے کے بعد انہوں نے شکر ادا کیا کہ وہ نہیں گئیں۔
واضح رہےکہ مئی 2020میں پی آئی اےکاطیارہ کراچی میں لینڈنگ سےکچھ فاصلےپرگرکرتباہ ہوگیا،جس میں تقریباً 100 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
پی آئی اے کا طیارہ کراچی میں آبادی پر گرا تھا، جس وجہ سے گھروں کو بھی نقصان ہوا تھا اور گھروں میں موجود چند افراد بھی جاں بحق ہوئے تھے۔
اداکارہ صباقمرکاکراچی شہرکےبارےمیں بڑاانکشاف
فروری 21, 2025راکھی ساونت نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔