اداکارہ نیلم منیررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

0
35

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیررشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
اداکارہ نیلم منیرکی شادی کی تصاویرفوٹوگرافرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےآفیشل اکاؤنٹ پرشیئرکیں ،جس میں ان کا کہنا تھا کہ نئے سال کے آغاز پر اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کررہے ہیں، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اداکارہ کی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئیں تصاویرمیں نیلم کاشوہراپنےروایتی عربی لباس’جبہ‘میں ملبوس ہے جبکہ اداکارہ نے چمکدار سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ جونیلم منیرکی خوبصورتی کوچارچاندلگارہاہے۔
جوڑےکافوٹوشوٹ دبئی کی معروف عمارت برج خلیفہ کے قریب ہوا۔ایک تصویر میں نیلم اپنے ساتھی کے ساتھ خوشی کے جذبات کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز نیلم منیر نے اپنی شادی کی تقریبات کے آغازکےحوالےسےمایوں کی تصویرشیئرکی تھی۔ان تصاویر میں نیلم نےزرد رنگ کی فراک پہنی ہوئی تھی۔
نیلم منیر کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور لوگ ان کی خوشیوں سے بھری شادی شدہ زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔

Leave a reply