پاکستان ٹوڈے کے مطابق بھارتی اداکارہ و ماڈل ایشا مالویا جو حال ہی میں رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 17 کی مضبوط امیدوار کے
طور پر سامنے آئیں، ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خاصہ وائرل ہورہا ہے۔
پاکستانی ڈراموں اور نشر کیے جانے والے مواد کی دھوم سرحد پار بھی خوب ہورہی ہے، پہلے تو پاکستانی اداکار بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے لیکن اب بھارتی فنکار بھی پاکستانی ڈراموں میں اداکاری کے لیے دلچسپی دکھا رہے ہیں۔
اداکارہ نے دبئی میں ایک انٹرویو دیا جس میں ان سے پاکستانی ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا۔
میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ پاکستانی ڈرامے میں کام کریں گی؟ اگر اس کی شوٹنگ دبئی میں ہو تو کیا آپ اس کے لیے رضامند ہوں گی؟
جواب میں بھارتی اداکارہ نے کہا کہ میری پہلی ترجیح بھارت ہوگی کہ میں وہیں ممبئی میں رہ کر کام کروں لیکن اگر مجھے پیشکش ہوتی ہے تو میں بالکل کام کرنا پسند کروں گی۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025حریم سہیل پیاگھرسدھارنےکوتیار،مایوں کی تصاویر وائرل
جنوری 29, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی احتجاج،عمران خان مزید7مقدمات میں گرفتار
دسمبر 2, 2024 -
پنجاب میں سینیٹ انتخابات کے محاذ پر تیاریاں مکمل
اپریل 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔