
پاکستان فلم انڈسٹری کےبےتاج بادشاہ اداکاررنگیلاکومداحوں سے بچھڑے 20برس بیت گئے۔
یکم جنوری 1937 میں کرم ایجنسی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا نے فن مزاح کو فلموں کا لازمی جز بنادیا۔مشہور مزاحیہ اداکاررنگیلانےاپنی اداکاری سےلوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیری۔
ایک معمولی پینٹر کی حیثیت سے فلموں کے پوسٹر بناتے بناتے، قسمت کا ہاتھ انھیں پوسٹر سے اٹھا کر پردہ سکرین پر لے آیا اور پھر وہ خود فلم بن گئے۔
چار دہائیوں تک اپنی منفرد کامیڈی سے محظوظ کرنے والے رنگیلا نے ان گنت کردار نبھائے۔رنگیلا نے اپنے وقت کے نامور فنکاروں کے ساتھ کام کیا تاہم شہنشاہ ظرافت منور ظریف کے ساتھ ان کی جوڑی کا چرچہ خوب رہا۔ اپنے فنی سفر کے دوران رنگیلا نے 300 سے زائد فلموں میں کام کیا۔رنگیلا نے بطور ڈائریکٹر، رائٹر اور پروڈیوسر بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔
اداکاری اورشاندارہدایتکاری کےبعدرنگیلا نےگلوکاری میں بھی اپنالوہامنوایا،انہوں نے ’’گا میرے منوا، گاتا جا رے ، گایاجس نےسننےوالوں کواپنامداح بنالیا۔
اداکار رنگیلا کو فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی ایوارڈ سمیت متعدد اعلی اعزازات سے نوازا گیا۔
اداکاررنگیلا68برس کی عمر میں پاکستانی فلم انڈسٹری کو بے رنگ کر گیا۔وہ 24 مئی 2005ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
اداکارہ انمول بلوچ نےکامیاب رشتوں کارازبتادیا
مئی 21, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔