بالی ووڈکی اداکارہ شردھاکپورکی فلم’استری2‘کاباکس آفس پرراج برقرار،راج کمار راؤکی سپرہٹ کامیڈی ہاررفلم نے ’باہوبلی2‘کو شکست دے کربالی ووڈ میں تاریخ رقم کردی۔
گزشتہ ماہ15اگست کوسینماگھروں کی زینت بننےوالی فلم’استری2‘ نےریلیز کے پہلےدن ہی تہلکہ مچادیاتھااب فلم نےایک اوربڑاکارنامہ انجام دیا،دنیابھرمیں کروڑوں کابزنس کرنےکےبعدفلم نےماضی کےتمام ریکارڈتوڑدئیےہیں،جبکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑابزنس کرنےوالی فلم ’باہوبلی 2‘کوبھی مات دےدی۔
شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی’استری2نے بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کرتے ہوئے پرابھاس کی بلاک بسٹر فلم’باہو بلی 2 ‘کو شکست دے دی ہے، صرف یہی نہیں’استری 2 ‘سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تیسری ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم’استری 2‘نے باکس آفس پر اپنے پہلے 24 دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 516.25 کروڑ بھارتی روپے کا بزنس کیا جبکہ ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے اسٹار پرابھاس کی فلم ’باہوبلی 2‘نے اپنی ریلیز کے ابتدائی 24 دنوں میں 510.99 کروڑ بھارتی روپے کمائے تھے۔
فلم ’استری2‘کےچرچےاتنےتھےکےریلیزسے22دنوں میں فلم 500کروڑ کےکلب میں داخل ہوگئی تھی۔ اس کے ساتھ ہی شردھا کپور کی یہ فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان کی فلم’جوان‘ کے بعد 500 کروڑ کے کلب میں سب سے تیزی سے داخل ہونے والی دوسری ہندی فلم بھی بن گئی ہے۔
واضح رہے کہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ابھیشیک ،بنرجی، اپارشکتی کھرانہ اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں جبکہ ورون دھون، اکشے کمار اور تمنا بھاٹیہ نے فلم میں مہمان اداکار کے طور پر شرکت کی۔
نرگس فخری کی بہن دوہرےقتل کےالزام میں گرفتار
دسمبر 3, 2024کیااداکارہ زینب رضاپرویزمشرف کی رشتےدارہیں؟
نومبر 30, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔