امریکی صدرجوبائیڈن نےاسرائیل کوتنبیہ کرتےہوئےکہاکہ اسرائیل کوغزہ پرقبضہ نہیں کرناچاہیے۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاری زور شور سے جاری ہے ، اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ غزہ میں جنگ اب ختم ہونی چاہیے اور اسرائیل کو ان علاقوں پرقبضہ نہیں کرنا چاہیے۔ میرے جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی فریم ورک پر اسرائیل اور حماس دونوں نے اتفاق کیا تھا تاہم معاہدہ طے پانے میں ابھی کچھ چیزیں باقی ہیں۔
صدر جو بائیڈن نے مزیدکہا کہ مسائل پیچیدہ اور مشکل ہیں اور غزہ سے متعلق معاہدے تک پہنچنے کے لیے ابھی خلا باقی ہے۔ ہم پیش رفت کررہے ہیں اور رجحان مثبت ہے۔ اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکا پرعزم ہے۔ اسرائیل کی جانب سے بعض اوقات تعاون کم رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم جنگ بندی معاہدے کے لیے پرعزم ہیں تاہم اس کے لیے اسرائیل کی ریڈ لائنز کا احترام کرنا ہوگا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔