اسلام آبادہائیکورٹ کےتینوں ججزکاکیس میں کوئی وکیل نہ کرنےکافیصلہ

ججزسینیارٹی کیس میں اسلام آبادہائیکورٹ کےتینوں ججزنےکیس میں کوئی وکیل نہ کرنےکافیصلہ کرلیا۔
جسٹس محمدعلی مظہرکی سربراہی میں5رکنی آئینی بینچ نےاسلام آبادہائیکورٹ کے 3ججزسینیارٹی کیس کی سماعت کی۔اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس محمدعلی مظہرنےکہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ کےتینوں ججزکونوٹس کیاتھا،اسلام آبادہائیکورٹ کے3ججزکاوکیل کون ہے۔
اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نےکہاکہ مجھےتینوں ججزکی طرف سےپیغام ملاہے،تینوں ججزسپریم کورٹ میں کوئی وکیل نہیں کررہے،تینوں ججزنےکہاہے آئینی بینچ جوبھی فیصلہ کرےگاانہیں قبول ہوگا، اسلام آبادہائیکورٹ کامستقل چیف جسٹس نہیں لگارہے،جوڈیشل کمیشن کےایجنڈےمیں اسلام آبادہائیکورٹ چیف جسٹس کامعاملہ نہیں،مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے14روزقبل کمیشن کوآگاہ کیاجاتاہے۔
اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نےیقین دہانی کرائی کےفی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کےچیف جسٹس کاتقررنہیں ہورہا۔اورکہاکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاوراوربلوچستان کےچیف جسٹس کامعاملہ زیر غورہوگا۔
جسٹس محمدعلی مظہرنےکہاکہ ہم منگل سےروزانہ کی بنیادپرسماعت کریں گے،آج صرف یہ دیکھاکہ تمام فریقین کونوٹس موصول ہوگئے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدسماعت منگل تک ملتوی کردی۔
یااللہ خیر!پاکستان کےمختلف علاقوں میں زلزلےکےشدیدجھٹکے
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔