اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس اعجاز کافل کورٹ میٹنگ سےمتعلق چیف جسٹس سرفرازکےنام خط

0
17

اسلام آبادہائیکورٹ کےجسٹس اعجازاسحاق نےفل کورٹ میٹنگ سےمتعلق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو خط لکھ دیا۔
چیف جسٹس سرفرازڈوگرکےنام لکھےخط کی کاپی تمام ججزکوبھی ارسال کی گئیں۔
خط کےمتن میں کہاگیاکہ دنیامیں مصنوعی ذہانت کااستعمال عدلیہ میں شدومدسےزیربحث ہے،مصنوعی ذہانت کےعدلیہ میں استعمال پر مخالفین کاکہناہےکہ یہ پروگرام ایبل ہے،جوروبوٹ کرسی انصاف پرمنصب کئےجائیں وہ پروگرام ایبل کےمرہون منت ہونگے،ان کےفیصلےہمیشہ ان پروگرامزکےتابع ہوں گےجوان میں وقتافوقتافیڈ کئے جائیں گے۔کمپیوٹریاروبوٹ موافق حق یاآزادانہ رائے رکھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔
جسٹس سرداراعجازاسحاق نےخط میں لکھاکہ اس سےقبل میں اس نقطہ نظرسےاتفاق نہیں کرتاتھا،جسٹس محسن کیانی،جسٹس ثمن رفعت کی فل کورٹ کی اختلافی آراسےاتفاق کرتاہوں۔

Leave a reply