اسلام میں کم عمرمردسےشادی کی ممانعت نہیں،یاسرہ رضوی

0
34

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ اور ہدایت کارہ یاسرہ رضوی نےکہاہےکہ اسلام میں کم عمرمرد سے شادی کی ممانعت نہیں تو ہم نے کیوں خود کے لیے اسے حرام قرار دے دیا ہے۔
اداکارہ یاسرہ رضوی نےحال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں اُن سے مختلف قسم کےسوال کئےگئےجن کااُنہوں نےبڑی خوش اسلوبی سےجواب دیا۔
میزبان نےاداکارہ وہدایت کارہ سےشادی کےبارےمیں سوال کیاکہ آپ نے اپنی عمر سے 10 سال کم عمر کے مرد سے شادی کی ہے، اس کے کیا فائدے ہیں کیونکہ یہ ہمارے معاشرے میں عام نہیں ہے؟
سوال کاجواب دیتےہوئےاداکارہ یاسرہ رضوی کاکہناتھاجس چیزکی ہمارےدین نےاجازت دی ہےتو ہم اس بحث میں کیوں الجھتے ہیں؟ ہم نے اپنی زندگی کو معاشرتی اور ثقافتی پابندیوں کے سبب مشکل بنا دیا ہے اس کی کیا ضرورت ہے جب اسلام میں اس کی ممانعت نہیں تو ہم نے کیوں خود کے لیے اسے حرام قرار دے دیا ہے؟
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاداکارہ نےمزیدکہاکہ اس جدید دور میں ہر ایک کے لیے ضروری ہے کہ وہ جدید آلات اور ایپلیکیشنز سے واقفیت رکھے، اب اگر میں اپنی عمر سے بڑے شخص سے شادی کرتی تو ممکن ہے کہ وہ اس حوالے سے اتنی معلومات نہیں رکھتے جتنی کم عمر والے شخص کے پاس ہیں۔
اداکارہ یاسرہ رضوی نےاپنےسےچھوٹی عمرکےشخص کےبارےمیں سوال کاجواب دیتےہوئےکہاکہ اگرآپ اپنےسےبڑی عمرکےشخص سےشادی کروتواس کی ہرچیزکاخیال رکھناپڑتاہےان کے سارے کام آپ نے کرنے ہوتے ہیں ،مگرجب اپنےسےچھوٹی عمرکےمرد سےشادی کروتو آپ بلا جھجک ان سے کام کرنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ یاسرہ رضوی نے 2020ء میں خود سے 10 سال کم عمر پروڈیوسر عبدالہادی سے شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ابنِ آدم بھی ہے۔

Leave a reply