
اسموگ تدارک کےکیس میں عدالت نےاہم ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نے اسموگ کےتدارک کیلئےدائردرخواستوں پرسماعت کی۔پنجاب حکومت کےوکیل اورواسالاہورکےسینئرلیگل ایڈوائزر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نےموٹروےکےداخلی اورخارجی راستوں پرپبلک ٹرانسپورٹ فٹنس چیک کی ہدایت کی ۔
جسٹس شاہدکریم نےکہاکہ ای پی اےموٹروےحکام کےہمراہ بڑی گاڑیوں کوروک کرفٹنس چیک کرے،یہ اچھی بات ہےکہ محکمہ ماحولیات بڑامتحرک ہوچکا ہے۔
لاہورہائیکورٹ نے سینئروزیراورڈی جی محکمہ ماحولیات کی تعریف کی۔
جسٹس شاہدکریم نےکہاکہ ماحولیاتی تبدیلیاں بڑی تیزی سےہورہی ہیں،جودرجہ حرارت 2040میں ہوناتھاوہ آج2025میں ہے۔
عدالت نےاستفسارکیاکہ کیاپانی کےمیٹرکیلئےبجٹ میں رقم مختص کررہےہیں؟
وکیل پنجاب حکومت نےکہاکہ میری میٹنگ ہوچکی ہے ،بجٹ میں رقم مختص کروارہےہیں۔
واسالاہورکےسینئرلیگل ایڈوائزرنےہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروائی۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ 2لاکھ واٹرمیٹرسالانہ بجٹ میں شامل کرنےکےلئےسمری بھجوادی،واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئےبھی سمری وزیراعلیٰ کوبھجوادی،ایک ہزار میٹر واسااپنےوسائل سےخریدےگا،بارشی پانی کی اسٹوریج کےحامل واٹرٹینک بنائےجائیں گے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ واٹرٹینکوں کےذریعےبارشی پانی کواستعمال میں لایا جائیگا،واٹرٹینکوں سے زیر زمین پانی کی سطح بہتربنانےمیں مددملےگی،لاہورمیں 8لاکھ12ہزار537پانی کےکنکشنزہیں،سلیب سسٹم کےتحت پانی کےبل جاری ہوتےہیں۔
عدالت نےکہاکہ پانی ضائع کرنیوالوں کوجب 5،5لاکھ کابل آئےگاپھرانکوسمجھ آنی ہے۔
عدالت نےپنجاب حکومت کےوکیل کوآئندہ پانی میٹرزسےمتعلق رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کی۔
وکیل پنجاب حکومت نےکہاکہ فصلوں کی باقیات جلانےسےمتعلق کارروائیاں جاری ہیں،کسانوں پر جرمانے اورمقدمات درج کیےجارہےہیں۔
جسٹس شاہدکریم نےکہاکہ مقدمات درج کرنےسےعزت نفس مجروح ہوتی ہے۔
قصورمیں واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ بحال کروانےکیلئےڈی سی نےرپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔
رپورٹ کےمطابق ڈپٹی کمشنرقصورنےٹریٹمنٹ پلانٹ کی بحالی کیلئے4ماہ کاوقت مانگاہے،ڈی سی نیسپاک کےساتھ پلانٹ بحال کرنےکےحوالےسےکام کررہےہیں۔
عدالت نےای پی اےکورجسٹرارہائیکورٹ کومراسلہ لکھنےکاحکم دیا۔
لاہورہائیکورٹ نےآئندہ سماعت پرعملدرآمدرپورٹس طلب کرلیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بانی پی ٹی آئی سےڈیل:راناثنااللہ کاواضح موقف
اگست 6, 2024 -
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع
اپریل 6, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔