اسٹیٹ بینک آئندہ کیلئے نئی مانیٹری پالیسی کااعلان آج کریگا

0
8

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آئندہ کےلئے آج نئی پالیسی کااعلان کرےگی۔

گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے برقرار رکھنے کافیصلہ ہوگا۔
معاشی ماہرین کےمطابق شرح سودمیں 50سے100بیسزپوائنٹس کمی کی توقع ہے،پاکستان میں موجودہ شرح سود12فیصدپرہے۔
ادارہ شماریات کےمطابق گزشتہ فروری میں مہنگائی کی شرح 28فیصدسےکم ہوکر1.52فیصدپرآگئی ۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق گزشتہ 7ماہ کاکرنٹ اکاؤنٹ 0.7ارب ڈالرسےسرپلس رہا،گزشتہ مالی سال کے7ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ1.8ارب ڈالر تھا، جنوری2025میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، 42کروڑ ڈالر رہا، مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب 87کروڑ38لاکھ ڈالرہیں،مرکزی بینک کےزرمبادلہ ذخائر 11ارب24 کروڑ95لاکھ ڈالرہیں۔

Leave a reply