اسٹیٹ بینک کاشرح سود12فیصدپربرقراررکھنےکافیصلہ

0
7

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نےآئندہ ڈیڑھ ماہ کےلئےشرح سود12 فیصدپر برقرار رکھنے کافیصلہ کرلیا۔
گورنراسٹیٹ بینک کی زیرصدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کااجلاس ہواجس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا گیا اور طے کیا گیا کہ آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے شرح سود 12 فیصد کی سطح پر برقرار رہے گی۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق فروری 2025میں مہنگائی توقعات سےکم رہی ،غذائی اورتوانائی کی قیمتوں میں کمی کےباعث مہنگائی میں کمی رہی۔
یادرہےکہ تاجراورصنعتی برادری نےشرح سودسنگل ڈیجٹ پرلانےکامطالبہ کیاتھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ جائزے میں پالیسی ریٹ ایک فیصد کم کرکے 12 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔

Leave a reply