اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کیلئےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل مکمل

0
15

اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تقرری کےلئےجوڈیشل کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگئی،جوڈیشل کمیشن میں پارلیمانی جماعتوں کی نامزدگی ہوگئی۔
ترجمان قومی اسمبلی کےمطابق جوڈیشل کمیشن 13ارکان پرمشتمل ہوگا،قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب ،ن لیگ کےشیخ آفتاب جوڈیشل کمیشن کےلئے نامزد ،سینیٹ سےفاروق ایچ نائیک اورتحریک انصاف کےشبلی فرازکوبھی نامزدکیاگیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کامزیدکہناہےکہ جوڈیشل کمیشن کےلئے خاتون نشست پرروشن خورشیدنامزد،نامزدگیاں سپریم کورٹ کوموصول ہوگئیں۔ سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کوبھجوادیں۔
سپریم کورٹ کےپانچ سینئرترین جج ،وزیرقانون اوراٹارنی جنرل بھی کمیشن میں شامل ہیں،جوڈیشل کمیشن آئینی بینچ کی تشکیل اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کاتقررکرےگا۔

Leave a reply