الحمداللہ،پی آئی اےکی برطانوی فضائی حدودمیں واپسی ہوچکی ہے،وزیراعظم

0
3

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ الحمداللہ،پی آئی اےکی برطانوی فضائی حدودمیں واپسی ہوچکی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ برطانیہ کیلئےپاکستانی ایئرلائنزکی پروازوں کی بحالی کےساتھ پاکستان فاتح ٹھہرا،پی ٹی آئی کےوزیرکےغیرذمہ دارانہ بیان نےپاکستان کی ساکھ کوبےانتہانقصان پہنچایا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ وزیرکےبیان کی وجہ سےپی آئی اےپریورپ اوربرطانیہ میں چارسال تک پابندی رہی،پی آئی اےکی بحالی دونوں ممالک کےدرمیان روابط کوبھی فروغ دےگی۔
وزیراعظم نےنائب وزیراعظم،وزیردفاع،ایوی ایشن ڈویژن اورتمام اسٹیک ہولڈرزکومبارکباد دی۔
واضح رہےکہ تحریک انصاف کےدورحکومت میں اُس وقت کےوزیرہوابازی غلام سرورخان نے پاکستانی پائلٹ کےبارےمیں ایک بیان دیاتھاجس کی وجہ  سےپاکستان کی تمام ایئرلائنزپربرطانیہ اوریورپ میں داخلےپرپابندی لگ گئی تھی۔

Leave a reply