بھارتی فلم انڈسٹری کےمعروف اداکارالوارجن کی گرفتاری بارےبالی ووڈ کے ہدایت کاررام گوپال نے بڑاانکشاف کردیا۔
چندروزقبل فلم’پشپا2‘کی اسکریننگ کےدوران بھگدڑمچنےسےایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی جبکہ اس واقع میں اس کےدوبچےبھی شدیدزخمی ہوئےتھےجن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی تھی۔
پولیس نےمعروف اداکارالوارجن کواس واقع کاذمہ دارٹھہراتےہوئےاُن کےگھرسےگرفتارکرلیاتھا،جس کواگلےدن رہاکردیاگیاتھا۔
اس واقع کےبارےمیں بھارتی فلم انڈسٹری کےہدایت کاررام گوپال نےاپنے ایکس سابق (ٹوئٹر)اکاؤنٹ پرایک طویل پیغام لکھاجس میں انہوں نےاس واقع کواداکار کوسستی شہرت دینےکااسٹنٹ قراردیا۔
رام گوپال کاسوشل میڈیاپراپنےپیغام میں کہناتھاکہ تلنگانہ حکومت کے اقدامات کا مقصد ریاست کی عزیز شخصیت الو ارجن کی فلم ’ پشپا 2‘ کی ریلیز کے دوسرے ہفتے کی بڑی تشہیر تھی۔
رام گوپال ورما نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ہر کوئی حیرت انگیز طور پر صدمے میں ہے، تلنگانہ کے چیف منسٹر نے ایسا کیوں کیا؟ میرے خیال میں اس گرفتاری کا مقصد ریاست تلنگانہ کے پسندیدہ بیٹے کی فلم ’پشپا 2‘ کی ریلیز کے دوسرے ہفتے کے بزنس کیلئے ایک بڑی تشہیر تھی۔
انہوں نے کہا کہ ریاست نے جان بوجھ کر الو ارجن کو گرفتار کرکے چند گھنٹوں میں ضمانت پر رہا کر دیاتاکہ وہ mega popular بن کر باکس آفس پر طویل عرصے کے لیے راج کر سکے۔
رات جیل میں گزارنےکےبعدالوارجن کورہائی مل گئی
دسمبر 14, 2024فلم ’پشپا2‘کےسٹاراداکار الو ارجن گرفتار
دسمبر 13, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔