الیکشن کمیشن نےملک بھرمیں رجسٹراڈووٹرزکاڈیٹاجاری کردیا

الیکشن کمیشن نےملک بھرمیں رجسٹراڈووٹرزکاڈیٹاجاری کردیا، ووٹرزکی تعداد13کروڑسےتجاوزکرگئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 49 لاکھ 49 ہزار 984 ہو چکی ہے۔
ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 23 لاکھ 54 ہزار 182 ہے، جو کل ووٹرز کا 53.62 فیصد بنتی ہے۔اسی طرح خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 25 لاکھ 95 ہزار 802 ہے، جو 46.38 فیصد ہے۔
الیکشن کمیشن کےاعدادوشمارکےمطابق شہراقتدارمیں ووٹرزکی تعداد12لاکھ 11ہزار879ہے،اسلام آبادمیں مردوووٹرزکی تعداد6لاکھ 33ہزار405 ہے،جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد5لاکھ 78ہزار429ہے،وفاقی دارلحکومت میں مردووٹرزکی شرح52.27اورخواتین کی شرح47.73فیصدہے۔
الیکشن کمیشن کے اعدادوشمارکےمطابق پنجاب میں مجموعی طورپر ووٹرزکی تعداد7کروڑ 68لاکھ 12ہزار589ہے،جبکہ پنجاب میں مردووٹرزکی تعداد4 کروڑ 8لاکھ635ہے،پنجاب میں خواتین ووٹرزکی تعداد3کروڑ60لاکھ 11ہزار 954ہے،پنجاب میں مردووٹرزکی شرح53.12اورخواتین کی شرح46.88فیصدہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق بلوچستان میں ووٹرزکی تعداد56لاکھ 38ہزار 84ہے، بلوچستان میں مردووٹرزکی تعداد31لاکھ 56ہزار 26 ہے،بلوچستان میں خواتین ووٹرزکی تعداد24لاکھ82ہزار58ہے،بلوچستان میں مردووٹرزکی شرح 55.98اورخواتین کی شرح44.02 فیصدہے۔
الیکشن کمیشن کےاعدادوشمارکےمطابق خیبرپختونخوامیں ووٹرزکی تعداد2کروڑ30ہزار231ہے،خیبرپختونخوامیں مردووٹرزکی تعداد ایک کروڑ24لاکھ95ہزار793ہے،خیبرپختونخوامیں خواتین ووٹرزکی تعدادایک کروڑ5لاکھ4ہزار436ہے،خیبرپختونخوامیں مردووٹرزکی شرح 54.33 اورخواتین کی شرح45.67فیصدہے۔
الیکشن کمیشن کےمطابق سندھ میں ووٹرزکی تعداد2کروڑ 82لاکھ67ہزار 201ہے،سندھ میں مردووٹرزکی تعداد1کروڑ 52لاکھ 68ہزار 276 ہے،سندھ میں خواتین ووٹرزکی تعداد6کروڑ25لاکھ95ہزار802ہے،سندھ میں مردوووٹرزکی شرح53.98فیصد اور خواتین کی شرح46.02فیصدہے۔