الیکشن کمیشن نےگوشوارےجمع نہ کرانیوالےارکان پارلیمنٹ کےنام جاری کردیے

الیکشن کمیشن نےگوشوارےجمع نہ کرانےوالےارکان پارلیمنٹ کےنام جاری کردیے۔
الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کےمطابق سینیٹ کے26ارکان نے گوشوارےجمع نہیں کرائے،جن میں رانامحمودالحسن ،فوزیہ ارشد،حامدخان اورعابدشیرعلی نےگوشوارےجمع نہیں کرائے،جبکہ جام سیف اللہ ،طلحہ محمود اورمرادسعیدگوشوارےنہ جمع کرانےوالوں میں شامل ہیں ۔نورالحق قادری،ذیشان خانزادہ، عبدلقادراورایمل ولی خان بھی گوشوارےجمع نہ کروانےوالوں میں شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کےمطابق قومی اسمبلی کے125ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کرائے، جن میں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاتارڑ،وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال،طارق فضل چودھری،خالدمقبول اورلطیف کھوسہ نےگوشوارےجمع نہیں کرائے،امیرمقام،مبارک زیب،بابرنواز،شیخ آفتاب،عبدالقادرگیلانی اورطاہراورنگزیب شامل،موسیٰ گیلانی،طارق چیمہ ، عبدالغفورحیدری،اخترمینگل کانام بھی گوشوارےجمع نہ کرانےوالوں کی فہرست میں شامل ہے۔
الیکشن کمیشن کی فہرست کےمطابق پنجاب اسمبلی کے159،سندھ اسمبلی کے62ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کرائے،جبکہ بلوچستان 26 اور خیبرپختونخواکے48ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کرائے،15جنوری تک گوشوارےجمع نہ کرانےپر16جنوری کورکنیت معطل کردی جائےگی۔















